وائرس کیخلاف قوت مدافعت کیلئے جڑی بوٹیوں سے چینی طریقہ علاج

وائرس سے محفوظ رہنے کیلئے جسمانی قوت مدافعت بڑھانے والے ایجنٹس یعنی اینٹی باڈیز ایجنٹس کو بڑھائیں

  • 39
    Shares

 کرونا وائرس کے حالیہ عالمی کرائسس میں چین نے کرونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کے خون سے لئے گیے پلازمہ کے ذریعے مریضوں کے انٹی باڈی بوسٹنگ اور عمومی قوت مدافعت بڑھانے والی جڑی بوٹیوں کے استعمال کے قدیم چینی طریقہ علاج سے بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ چین کے قدیم روایتی طب میں طریقہ علاج کی بنیاد انسانی جسم میں توانائی کا ایک ایسا نظام پیدا کرنا ہے۔ جو انسانی جسم پر بیرونی حملہ آور بیماریوں اور وائرس کیخلاف جسمانی قوت مدافعت پیدا کرنے والے ایجنٹس یعنی اینٹی باڈیز ایجنٹس کو بڑھائے ۔ ایسے مظبوط مدافعاتی نظام کا مقصد دل و دماغ، پھیپھڑوں، معدہ ، جگر ، گردوں اور دوسرے اہم اعضا کے عوامل میں باہمی ہم آہنگی پیدا کرنا اور ان کی کارکردگی بہتر بنانا ہے۔

چینی فلسفہ طب کے مطابق انسانی جسم کا نظام لکڑی ، آگ ، زمین ، دھات ، پانی پر مشتمل پانچ عناصر کے توازن و تناسب کے ماتحت ہے۔ جب تک یہ پانچ عناصر متناسب اور متوازن رہیں، انسان کا جسمانی صحت کا نظام اور بیرونی حملہ آور بیماریوں کیخلاف قوت مزاحمت یا مدافعت برقرار رہتی ہے۔ جبکہ ان میں سے کسی ایک کا کم یا زیادہ ہونا جسمانی امراض کا پیش خیمہ بن جاتا ہے۔ ان عناصر کا تناسب برقرار نہ رہے تو جسمانی توازن میں خرابی، طبیعت کی سستی ، پٹھوں میں کھچاؤ ، بلڈ پریشیر کی کمی یا زیادتی جیسی علامات پیدا ہو جاتی ہیں۔ اور اس کے نتیجہ قوت مدافعت کمزور ہو جاتی ہے۔ جس کی وجہ سے فلو یا دیگر مہلک بیماریاں پیدا کرنے والے بیکٹیریا یا وائرس جسم میں آسانی سے داخل ہو کر مرض پیدا کر سکتے ہیں۔

روایتی چینی طب میں مرض کے علاج کیلئے عام طور پر جڑی بوٹیوں کی خوراک یا ان سے جسمانی تھراپی ، ایکیوپنکچر، کسی غذا میں کمی و بیشی اور مریض کے عمومی طرز زندگی میں احتیاطی حکمت عملی اختیار کرنا شامل ہے۔ اس مضمون میں ہم چینی نظام طب میں کثرت سے استعمال کی جانے والی آٹھ جڑی بوٹیوں اور دیگر اجزاء کے بارے بیان کریں گے۔ ان  چینی طبی ماہرین جسمانی کارکردگی  میں توازن پیدا کرنے ، جسم کے مدافعتی نظام کو فروغ دینے اور مجموعی صحت کے فروغ کیلئے استعمال کرتے ہیں

ایچی ناسیہ

شمالی امریکہ میں پایا جانے والا پھول ہے۔اس اینٹی وائیرل اور اینٹی بیکٹیریل پودے یا جڑی بوٹی میں پولیساکرائڈز ہوتے ہیں جو جسم میں انفیکشن اور بیماریوں کیخلاف مدافعت کی سفید خلیوں کی پیداوار میں اضافہ کرتے ہیں، جو انفیکشن سے لڑتے ہیں۔ ایکچنیسی کشید شدہ گولی کی شکل میں دستیاب ہے، جس سے آپ کو اس قوت مدافعت پھول کی روزانہ فراہمی آسان ہوجاتی ہے۔

ایڈاپٹو جینک ایسٹرا گیلس

چینی طریق علاج میں استعمال ہونے والی ایک انٹی سوزش جڑی بوٹی ہے، جو سوزش اور انفیکشن کی بیماری کی شدت کا مقابلہ کرتی ہے۔ اور خون کی کمی کو پورا کرنے میں مدد دیتی ہے۔ تھکاوٹ دور کرنے کیلئے اور سردی اور فلو کے موسم میں جسم کے دفاعی نظام کو مظبوط بنانے کیلئےاس جڑی بوٹی کو سوپ میں شامل کرکے پیا جا سکتا ہے۔

ین شیائو

روایتی چینی طب کے ڈاکٹرز اکثر ین شیائو یعنی ہنیسکل فرسیتھیا نامی اس جڑی بوٹی پر مشتمل کوئی ایسا فارمولا تجویذ کرتے ہیں۔ جس میں سکون دینے والی لائیکوریس ، ناک اور گلا انفیکشن سے پاک رکھنے والی کالی مرچ ، پسینہ لانے والی والی جِنگ جی اور لوجین ہوتا ہے، جو پھیپھڑوں اور نظام ہضم کو آرام دیتا ہے۔

لہسن

کھانے پکانے میں عام استعمال ہونے والا لہسن دراصل اینٹی مائکروبیکٹیریل ، اینٹی وائرل اور اینٹی بائیوٹک خصوصیات کا حامل ایک طاقتور اینٹی آکسیڈینٹ ہے۔ آپ قدرت کے اس ذائقہ دار انمول تحفے کو کسی بھی کھانے میں حسب ذائقہ استعمال میں لا سکتے ہیں۔ 

ایلڈربیری

ایلڈربیریزیعنی شبدر کی گوندیاں انٹی سوزش خاصیت رکھنے والے کویرسیٹن سے بھری ہوتی ہیں۔  اینٹی آکسیڈینٹ ، اینٹی الرجی اور انٹی سوزش خواص اور اثرات رکھنے والا ایلڈر بیری کے شربت کا ایک چائے کا چمچ نزلہ اور زکام کی شدید علامات کا مقابلہ کرسکتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ ہڈیوں کے درد یا دائمی تھکاوٹ کے امراض میں بھی بیحد شفا بخش ہے۔

اینڈروگرافس

انڈروگرافس پاک و ہند میں چرائیتہ یا سکھنی کے نام سے مشہور یہ ایکایسا پودا ہے جو ایشین ممالک میں انفلوئنزا سے بچاؤ، ہاضمہ کے مسائل ، جگر کے عوارض ، گلے کی سوزش اور بخار کے علاج کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ جڑی بوٹی اور اس سے تیاد کردہ ادویات خون کو صاف کرتی ہیں اور جسم پر حملہ آور وائرس اور انفیکشن سے مقابلہ کیلئے جسمانی مدافعت کے نظام کو طاقت دیتی ہیں۔

ادرک

کھانے بنانے کیلئے استعمال کی جانے والی یہ قدرتی جڑ ایک طاقتور اینٹی الرجی اور ڈیکونجسٹنٹ ہے جو سردی کی علامات کیخلاف ون ٹو کارٹون فراہم کرتی ہے۔ اس کو بھنی ہوئی اور شوربہ والی ڈشوں میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ ادرک کو چائے میں شامل کر کے یا لیموں اور شہد کے ساتھ ملا کر گرم مشروب بنا کر پینا خوشگوار ذیقہ کے ساتھ انتہائی شفا بخش رہتا ہے۔

مشرومز

چینی اور جاپانی ہربل ادویات کے ڈاکٹرز صدیوں سے ان جڑی بوٹیوں کے علاوہ مشروم کو ادویات کے طور پر کامیانی سے استعمال کر رہے ہیں۔ رشیٹیک ، ریشی ، اور مائکٹی مشروم پر مشتمل مرکبات جسم کے مدافعتی نظام کو طاقتور بنانے کیلئے بیحد کامیاب رہتے ہیں۔

اس بات کو ہمیشہ ذہن نشیں رکھیں کہ ان تمام جڑی بوٹیوں اور ان سے تیار کردہ ادویات کا استعمال کسی مرض کی علامات اور ان علامات کی کمی یا شدت کے مطابق کرنا ضروری ہے۔ لہذا کسی مرض میں ان جڑی بوٹیوں کے استعمال اور مقدار خوراک کا فیصلہ کرنے کیلئے کسی مستند طبیب یا اس کے ماہر سے مشورہ کرنا ضروری ہے۔ کیونکہ مختلف لوگوں میں امراض کی علامات اور ایک مریض کیلئے ان جڑی بوٹیوں کی دوائی کی مقدار اور خوراک دوسرے مریض کیلئے درکار دوائی کی مقدار و خوراک سے مختلف ہوسکتی ہے۔

حوالہ کیلئے اس لنک پر کلک کریں اور یہ مضمون ملاحظہ فرمائیں

فاروق رشید بٹ

میں ایک بلی ہوں – تحریر طاہرہ عندلیب

  • 39
    Shares

Related articles

Comments

urdu articles

وائرس کیخلاف قوت مدافعت کیلئے جڑی بوٹیوں سے چینی طریقہ علاج

 کرونا وائرس کے حالیہ عالمی کرائسس میں چین نے کرونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کے خون سے لئے گیے پلازمہ کے ذریعے...

کرونا وائرس کیخلاف جدوجہد کی اجتماعی پلاننگ

اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ پاکستان میں بڑے پیمانے پرغربت ہے۔ اداریاتی اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ہماری...

Current Affairs

Strategy to defeat COVID -19 by dealing mass poverty

SHARE  POST There is no denial of the fact the we have mass poverty in our country. Rough estimates shows nearly 40% of our...

Govt and people should go for combine combat against COVID-19

So far in Pakistan public movement and routine is quite usual, seems like people are still non serious about the pandemic and the disastrous...

COVID-19 PAKISTAN

Strategy to defeat COVID -19 by dealing mass poverty

SHARE  POST There is no denial of the fact the we have mass poverty in our country. Rough estimates shows nearly 40% of our...

Govt and people should go for combine combat against COVID-19

So far in Pakistan public movement and routine is quite usual, seems like people are still non serious about the pandemic and the disastrous...

Immunity Booster

Food inflation and holy month of Ramadan

The sky rocketing prices of basic food items are depriving the people from basic food and nutritional needs in the Holy month of Ramadan....

COVID-19 and food security in Pakistan

Food is the basic necessity of all living beings on the planet earth. From humble bacteria to human beings all are striving for the...

Welfare funds in corona crisis and dietary needs

In wake of global pandemic scenario different governments are stimulating the economy by providing welfare funds directly to the public. particularly who lost their...

وائرس کیخلاف قوت مدافعت کیلئے جڑی بوٹیوں سے چینی طریقہ علاج

 کرونا وائرس کے حالیہ عالمی کرائسس میں چین نے کرونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کے خون سے لئے گیے پلازمہ کے ذریعے...

Vitamins and minerals help you to boost immunity

Who doesn’t want a healthy immune system against any viral attack?  Did you know the role your diet plays in keeping it in top...